مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Aug 16, 2025 | 09:46:AM
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہو گیا، چینی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں 0.31 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح میں 2.21 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء مہنگی، 9 اشیاء سستی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 52 پیسے تک مہنگی ہوئی، آٹا 21 روپے 18 پیسے فی تھیلا مہنگا ہوا، ٹماٹر، مرغی، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے کی فی درجن قیمت میں تقریباً 4 روپے کمی ہوئی، آلو کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 10 روپے 39 پیسے تک کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی 

دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، دال مسور، چنے، چاول اور نمک بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ تازہ دودھ، دہی، سگریٹ، بریڈ سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔