شطرنج، 10 سالہ برطانوی لڑکی نے 60 سالہ گرینڈ ماسٹر کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی

Aug 16, 2025 | 09:18:AM
شطرنج، 10 سالہ برطانوی لڑکی نے 60 سالہ گرینڈ ماسٹر کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)10 سالہ بھارتی نژاد برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

شمال مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

 10 سالہ بودھنا شیوانندن  گرینڈ ماسٹر کو ہرانے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق، شیوانندن نے 10 سال، 5 مہینے اور 3 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔

اور امریکی کیریسا یپ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی عمر میں 2019 میں قائم کیا تھا۔ 

 شیوانندن نے اب خواتین کی بین الاقوامی ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا ہے، جو خواتین کے لیے خصوصی خاتون گرینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجے نیچے ہے ۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی اور کئی کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز