آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Aug 16, 2023 | 20:17:PM
آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں 20 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔
 باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔