ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

Aug 16, 2023 | 15:13:PM
 ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جناح ہاؤس حملے میں نامزد سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیا گیا، ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا اور پی آئی سی میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا اور ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور ’’مقدمہ درج‘‘