نوازشریف کی وطن واپسی ،صوبائی قیادت کو ہدایات جاری

Aug 16, 2022 | 21:11:PM
نوازشریف ، وطن واپسی
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کی قیادت کو تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لاہور کی بجائے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد اترنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ پارٹی کے اکثریت رہنما اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ نوازشریف کا طیارہ کراچی یا اسلام آباد اترنا چاہئے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل قانونی معاملات نمٹانے کے لیے پارٹی کے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی رائے مانگی جائے گی جبکہ انکے وطن پہنچنے سے قبل عدالتی معاملات حل کرنے کے لیے پٹیشنز دائر کرنے پر بھی غور ہوگا، قانونی معاملات حل ہونے پر نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لاہور یا اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں