عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

Aug 16, 2022 | 17:01:PM
عمران خان ، اثاثے ڈکلیئر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ضمنی انتخابات این اے 108 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کے30 کروڑ 42لاکھ سے زائد کے اثاثہ جات ڈکلیئر کئے گئے ہیں۔ بیوی بشری بی بی کے اثاثہ جات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان نے بیوی بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلیئر کی۔ بیوی کے نام 3 کنال ہاوس بنی گالا کا بھی ڈکلیئر کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نے وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈکلیئر کی،زمان پارک گھر کی تعمیر پر چار کروڑ چھیاسی لاکھ ساٹھ ہزار روپے خرچ کیے۔2020 میں بنی گالا میں اضافی تعمیرات پر انتالیس لاکھ چون ہزار اناسی روپے لگائے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے14لاکھ رینٹ وصول کررہے ہیں۔ عمران خان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت 2 لاکھ ہے۔عمران خان اور ان کی بیوی کے پاس کوئی زیور نہیں ، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی انویسٹمنٹ نہیں۔ عمران خان کے پاس ایک کروڑ بارہ لاکھ انتیس ہزار تین سو اٹھانوے روپے ہیں۔
چیئر مین تحریک انصاف کے چار بنک اکاونٹس کی تفصیلات بھی ڈکلیئر کی گئی ہیں، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بچوں کا ذکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،آصف زرداری بھی بول پڑے