پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،آصف زرداری بھی بول پڑے

Aug 16, 2022 | 15:15:PM
 پیٹرولیم مصنوعات, قیمتوں, اضافہ،آصف زرداری , بول پڑے,پیپلز پارٹی ,وزیراعظم
کیپشن: سابق صدر  آصف زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین وسابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

سابق صدر  آصف زرداری  نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے، وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات  چیت ہوگی،چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیںشہباز گل کیس میں بڑی  پیشرفت ،عدالت کا بڑا فیصلہ  آ گیا