بھارت سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

Aug 16, 2022 | 11:19:AM
 بھارت , پاکستان ,سیلاب,دریائے راوی, انڈس واٹر کمیشن ,پی ڈی ایم اے,24نیوز
کیپشن: دریائے راوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت نے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں چھوڑ دیا، سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ۔دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے اطلاع پہنچا دی، بھارت سے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ، بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع دی۔

 ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا، بھارت نے یو جی ایچ براج کے سپل ویز کھول دیئے۔ادھرمحکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی،پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ بھارت نے اجھ بیران سے 171797 کیوسک پانی چھوڑا ہے ، دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔
 ضرور پڑھیں: روپے نے جان پکڑ لی،ڈالر لیرولیر

پی ڈی ایم اے نے مزید کہاہے کہ گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے، دریائے راوی سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے ،تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہیں۔