عشق کا بھوت۔۔شادی شدہ  خاتون نے عاشق کی بیوی کیوں قتل کیا ۔۔جانئے

Aug 16, 2021 | 23:15:PM
عشق کا بھوت۔۔شادی شدہ  خاتون نے عاشق کی بیوی کیوں قتل کیا ۔۔جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر حیدرآباد میں عاشق کی شادی سے پریشان خاتون نے شوہر کے ہمراہ عاشق کی بیوی کا قتل کردیا۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سنسنی خیز انکشاف اس وقت سامنے آیا جب حیدرآباد کی مقامی پولیس جیڈی میٹلہ پوجا قتل کیس کی تحقیقات کررہی تھی۔ پوجا کو اس کے مکان میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے شوہر  سنجیت یادو اور بیو رینکو یادو کو گرفتار کرلیا۔ پوجا کی اپریل 2021 میں راجیش سے شادی ہوئی تھی۔ شادی سے قبل راجیش رینکو  یادو اور سنجیت یادو کے ہمراہ شیئرنگ روم میں رہتا تھا۔ سنجیت یادو کی غیر موجودگی میں راجیش رینکو یادو کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ دونوں میں ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ راجیش، رینکو اور سنجیت کے تمام اخراجات کو برداشت کرتا تھا۔ اپریل میں شادی کے بعد اس نے اپنی توجہ رینکو سے ہٹا کر اپنی ساری توجہ بیوی پر مرکوز کرلی اور اخراجات سے بھی منہ موڑ لیا تھا۔ اس بات سے  رینکو  یادو اور سنجیت یادو سخت پریشان تھے۔ پوجا اور راجیش کی محبت رینکو یادوسے برداشت نہیں ہوئی اور اس نے پوجا کو راستے سے ہٹانے کے لئے شوہر کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ 10 اگست کے دن راجیش کے کام پر جانے کے بعد میاں بیوی نے پوجا کا قتل کردیا اور زیورات لوٹ لئے۔ جب راجیش مکان پہونچا تو غلط کہانی بیان کی اور بتایا کہ راکیش نامی کوئی نوجوان جو پوجا کا عاشق تھا، گھر آیا تھا اور پوجا کو ساتھ چلنے کے لئے ضد کررہا تھا۔ پوجا کے انکار پر اس نے اس کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ اور پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کے بعد میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

 یہ بھی پڑھیں: طالبان نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ، بھارت  کی حکمت عملی کیا ہے، کانگریس  کا مودی حکومت سےسوال