متھیرا نے انسٹا پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔۔؟

Aug 16, 2021 | 15:40:PM
متھیرا نے انسٹا پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)متنازع میزبان واداکارہ متھیرا نے محرم الحرام کے احترام میں اپنی تمام تر انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔

 متھیرا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  صرف دو پوسٹس نظر آئیں گی جو انہوں نے حال ہی میں محرم کے حوالے سے  ہیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے معاملے پر انہوں نے دو انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ محرام الحرام کے احترام میں اپنی تمام نامناسب انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کر رہی ہیں کیونکہ محرام الحرام کا احترام کرنا سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ میں نے اپنی تمام  تصاویر کچھ عرصے کے لئے ہٹا دی ہیں کیونکہ محرم کے یہ دن ہر انسان کے لئے مختلف ہوتے ہیں۔ میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لئے نہیں چاہتی کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کچھ نامناسب مواد موجود ہو۔متھیرا نے لکھا کہ ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لہذا مجھے الزام دینا اور نفرت پھیلانا بند کریں۔انسان کو چاہئے ایک دوسرے کا خیال رکھے۔
 یہ بھی پڑھیںملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا