190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں  سماعت کیلئے مقرر

Apr 16, 2026 | 22:07:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں  سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں اپیلیں 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: