فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں باقر قالیباف سے ملاقات
کیپشن: تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے سینئیر مذاکرات کار باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات کے دوران بنائی گئی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے سینئیر مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات سے پہلے گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے وزیر خٓرجہ عباس عراقچی سے بھی ملے تھے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سےایران امریکہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے طویل ملاقات،مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر گفتگو