سابق چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شیخ امجد رشید کی 83ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، سماجی شخصیت اورچیئرمین آئی ایم جی سی گروپ شیخ امجد رشید نے اپنی 83ویں سالگرہ کا کیک اپنے دوستوں کے ہمراہ کاٹا۔
سالگرہ کی تقریب امجد رشید نے اپنی مادر علمی گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں منعقد کی،اس موقع پر انہوں نے کالج کے طلبا کیلئے دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا جو ان کے ذاتی فنڈ سے مکمل کئے گئے ہیں جن میں امجد رشید کانفرنس ہال اور اپ گریڈ شدہ فارانین میڈیکل سینٹر شامل ہیں ۔
تقریب میں ان کے 65سال پرانے ہم جماعتوں کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پنجاب کے اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن،پرنسپلز، اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سے آئے ہوئے بین الاقوامی مہمان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نورجہاں کابھارت میں کیسا استقبال ہوااوردھرمیندر نے قدموں میں گر کر کیا کہاتھا؟
شرکاء نے مادر علمی اور لاہور کے تاریخی تعلیمی ادارے کی ترقی کے لیے شیخ امجد رشید کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں شیخ امجد رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والدین کے نام پر لاہور میں انشاءاللہ ایک ہسپتال بھی قائم کریں گے جہاں غریب اور مستحق افراد کو بہترین اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
،،،،،