کنٹینرز اڈا پلاٹ پر ۔انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، عطا تاڑر

Apr 16, 2021 | 10:48:AM
 کنٹینرز اڈا پلاٹ پر ۔انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، عطا تاڑر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تاڑر  نے کہا کہ انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، 18 سے 20 کنٹینرز اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیئے گئے ہیں۔یہ کنٹینرز انتظامیہ نے آپریشن کے لئے منگوائے ہیں۔ حکومت شریف خاندان کے گھر گرانے کی تیاری کر رہی ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی کسی میں ہمت ہے تو کر کے دکھائیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتظامیہ نے جاتی امرا پر کارروائی کی تو اس کا انجام حکومت بھگتے گی، انہوں نے چیف سیکرٹری، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پر مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیا۔ادھر پولیس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کنٹینرز کا جاتی امرا سے تعلق نہیں، یہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے پہنچائے گئے۔

دوسری جانب کنٹینرز رکھے جانے کی اطلاع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا پہنچ گئی۔کارکنوں نے ٹرک واپس بھجوا دئیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
 یہ بھی پڑھیں:لاہور: سیوریج لائنوں میں بھی کورونا وائرس۔۔