بھارتی اداکارہ ہما قریشی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری

Apr 16, 2021 | 09:21:AM
بھارتی اداکارہ ہما قریشی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری
کیپشن: بھارتی اداکارہ ہما قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ ہما قریشی ہالی ووڈ کی فلم ’ آرمی آف دا ڈیڈ‘ میں کام کریں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی جیک سنائیڈر کی زامبی فلم ’آرمی آف دا ڈیڈ ‘ سے ہالی ووڈ میں اداکاری کا آغاز  کررہی ہیں، فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔’’ آرمی آف دا ڈیڈ‘‘ فلم ’ڈان آف دا ڈیڈ‘ کا سیکوئل ہے ۔ اداکارہ ہما قریشی فلم ’آرمی آف دا ڈیڈ‘ میں گیتا کا کردار نبھارہی ہیں۔اس حوالے  سے ہما قریشی نے فلم میں اپنی موجودگی کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے جیک سنائیڈر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ اس باصلاحیت انسان کے وژن کا چھوٹا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو شخص کی سعودی عرب میں تدفین۔۔۔ کس کی غلطی۔۔؟