خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

Sep 15, 2025 | 22:53:PM
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: