روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی 

Sep 15, 2025 | 18:21:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر 281.55 روپے سے کم ہوکر 281.52 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.55 روپے،یورو 9 پیسے کمی سے 334.80 روپے،یو اے ای درہم 6 پیسے سستا ہوکر 78.08 روپے،سعودی ریال 2 پیسے سستا ہوکر 76.01روپے کا ہوگیاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے اضافے سے 387.55 روپے پر آگیا ۔ 

ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے سے 155384 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 155602 کم ترین 154486 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارا معاملہ طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں: سامعہ حجاب کا عدالت میں بیان