ہمارا معاملہ طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں: سامعہ حجاب کا عدالت میں بیان

Sep 15, 2025 | 17:48:PM
ہمارا معاملہ طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں: سامعہ حجاب کا عدالت میں بیان
کیپشن: سامعہ حجاب  اور ملزم حسن زاہد ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب  اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سامعہ حجاب کو اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ اس دوران جج عامرضیا نے سوال کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے۔

 جج نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ سامعہ کا کہنا تھاکہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں اور ملزم کے ضمانت دینے اوربری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم حسن زاہد کی 20-20 ہزار روپےکےمچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کر نے چاہییں: ایرانی صدر