سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے50کروڑکےفنڈزمنظور

Sep 15, 2025 | 15:21:PM
سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے50کروڑکےفنڈزمنظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض )سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کے لئےپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے50کروڑکےفنڈزمنظورکرلیے۔
بارشوں اورسیلاب کے باعث شدیدنقصان کےشکارسکولوں کو3لاکھ روپے اور جزوی نقصان والےسکولوں کو2لاکھ روپےدیئےجائیں گے۔
معمولی نقصان والےسکولوں کو1لاکھ روپےفراہم کیےجائیں گے،مکمل طورپرمنہدم سکولوں میں 2 کمروں کی تعمیرکیلئےخصوصی فنڈ زفراہم کیےجائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بنک کاشرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ
چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کاکہناہے کہ سیلاب سےمتاثرہ پیف سکولوں کاسروےجاری ہے جو آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ایم ڈی پیف کاکہناہے کہ سروےکی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کاعمل فی الفورشروع کیاجائیگا۔