انسانی سمگلر’’ ججہ گینگ ‘‘کا اہم رکن گرفتار

Sep 15, 2025 | 14:51:PM
 انسانی سمگلر’’ ججہ گینگ ‘‘کا اہم رکن گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ججہ گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم آصف علی ججہ کوسیالکوٹ سےگرفتارکیاگیا،گرفتارملزم ایف آئی اےکو 4مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم نےمتعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کےنام پر1 کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائے۔

گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہےملزم نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کو یونان بھجوانے کی بھی کوشش کی۔

ملزم آصف ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی،خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے میں متعدد نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا میں آج جمہوریت کا عالمی دن