پاکستان سمیت دنیا میں آج جمہوریت کا عالمی دن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد جمہوریت کو فروغ دینا ہے ۔
مزید یہ کہ لوگوں میں مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔
ہر سال اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے اس دن کو منایا جاتا ہے۔
اس دن جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے تقریبات، کانفرنسز اور مباحثوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ دن پہلی مرتبہ 2008ء میں منایا گیا تھا اوراس کے بعد سے یہ ہر سال تسلسل کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔