امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے

Sep 15, 2025 | 00:13:AM
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو قطر میں حماس کے ارکان پر اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں جنگ پر بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز یروشلم کے مقدس مقام پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات مغربی دیوار (یروشلم کی ویسٹرن وال) کے پتھروں کی طرح مضبوط اور پائیدار ہیں۔

امریکا سے روانگی سے قبل روبیو نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے اہم اتحادی پر اسرائیلی حملے سے ناخوش ہیں تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

غزہ میں تقریباً 48 اسرائیلی یرغمالی، جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں، حماس کی حراست میں ہیں۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ان کی واپسی اور امن معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں واحد رکاوٹ ہیں، یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتے قطر پر اسرائیل کا حملہ ظاہر کرتا ہے کہ جب بھی کوئی معاہدہ قریب آتا ہے تو نیتن یاہو اسے سبوتاژ کر دیتے ہیں۔

اُدھر دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے تقریباً ایک ہفتے بعد پیر کو قطر کا دارالحکومت ایک ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس اتوار کو ہوگا، پیر کو سربراہان سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

مبصرین کہتے ہیں کہ دوحہ سمٹ اسرائیلی اقدامات کے خلاف محض مذمت سے ہٹ کر ایک مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے کا تاریخی موقع ہو سکتا ہے۔

بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ہر کوئی قطر اور دیگر علاقائی ممالک کی جانب دیکھ رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کون کون سے آپشنز سامنے لاتے ہیں۔

اس سربراہی اجلاس میں گذشتہ منگل کو اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایک مسودہ قرارداد پر بات چیت کی جائے گی، جسے اتوار کو ہونے والے عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔