شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

Sep 15, 2022 | 15:44:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکسان میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز اور بیوٹن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستا ن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو الیکشن کی تاریخ چاہیے توپنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دیں: مریم نواز

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں  تین مواقعوں پر پاک بھارت وزرائے اعظم کا تین مقامات پر آمنا سامنا ہوگا، تمام ممالک کے سربراہان یادگاری پودا لگانے کی تقریب میں اکٹھے ہوں گے۔ شہباز شریف اور نریندر مودی پودا لگانے کے وقت ایک ہی جگہ ہوں گے۔

بعد ازاں جمعہ کے روز صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کی جانب سے سربراہان مملکت کو استقبالیہ دیا جائے گا، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ہوں گے۔

جمعے کے روز سربراہی کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی میز ہر موجود یوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات صبح 10:30 بجے سمر قند پہنچیں گے، جس کے فوری بعد وہ حضرت خضرؓ کے روضے پر حاضری دیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم  جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین العلاقائی تنظیم ہے۔2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے پاکستان اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔