رنویر سنگھ  اور دپیکا پڈوکون نےعالیشان بنگلہ خرید لیا۔۔ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

Sep 15, 2021 | 14:44:PM
رنویر سنگھ  اور دپیکا پڈوکون نےعالیشان بنگلہ خرید لیا۔۔ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں عالیشان بنگلہ خرید لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ آج کل رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے دونوں کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں دیکھا گیا تھا اور اب یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کے لئے وہیں پربنگلہ خرید لیا ہے۔ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لئے کاغذی کام مکمل کرلیا ۔دپیکا اور رنویر نے بنگلہ علی باغ کے ساحلی علاقے میں خریدا ۔ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درختوں کا جھنڈ بھی ہے۔ بنگلے کی  قیمت لگ بھگ 20 کروڑ روپے ہے۔دونوں اداکاروں کا کہنا ہے کہ  چھٹیاں گزارنے کے لئے اس سے اچھی جگہ اور کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیںسلمان خان اور کترینہ ترکی سے اچانک غائب

خیال رہے کہ یپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے اسٹائلش اور خوبصورت اداکاروں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ خواہ سلیک ہیئر ڈو ہو یا پھر باڈی کان ڈریسیز ، دیپیکا کا فیشن ہمیشہ سے ٹاپ پر رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ممبئی عدالت نے  کنگنا رناوت کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا