پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی تیاریاں۔۔سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب

Sep 15, 2021 | 11:48:AM
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی تیاریاں۔۔سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)  نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی 18سال بعد پاکستان  آمد، پنجاب کابینہ نے پاک نیوزی لینڈ  کرکٹ سیریز  کی سکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرلی ۔

 تفصیلات  کے مطابق  پاک  آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی تعینات ہونگے۔کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے،  پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔  دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔  پنجاب حکومت کی  جانب سے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے  فول پروف انتظامات ، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کیساتھ  فرار ہونیوالی  11 ویں جماعت کی طالبہ  کی دردناک موت