برازیل :چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے 15سیکنڈ بعد گر کر تباہ، 7افراد جاں بحق

Sep 15, 2021 | 09:53:AM
برازیل :چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے 15سیکنڈ بعد گر کر تباہ، 7افراد جاں بحق

(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق برازیل کے جنگل میں طیارہ گر نے سے اس میں موجود تمام  افراد ہلاک ہو گئے۔خیال رہے کہ طیارے میں 7افراد  بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے۔

واضح رہے کہ طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    طالبان جنگجو کا خاتون پر تشدد۔۔۔۔۔ویڈیو سامنے آ گئی