سہیل آفریدی سے متعلق پیشگوئی غلط ثابت ہونے پر فیاض چوہان نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

Oct 15, 2025 | 22:21:PM
سہیل آفریدی سے متعلق پیشگوئی غلط ثابت ہونے پر فیاض چوہان نے پوری قوم سے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما و نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق پیشگوئی غلط ثابت ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے  پوری قوم سے معافی مانگ لی۔ 

ٹویٹر (ایکس) پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ سہیل آفریدی جیسے منشیات کے سمگلر، را  اور طالبان  سے تعلق رکھنے والا شخص خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بن سکے گا۔ 

 میرے اطلاعات کے مطابق 20 سے 22 پی ٹی آئی اراکین 13 سال سے کی کارگردی سے نالا تھے اور میرا اندازہ تھا کہ وہ ان کے ساتھ نہیں چلیں گے اور انکار کرینگے۔ 

 انہوں نے ٹی ٹی پی کو تحریک انصاف کا  مسلح ونگ قرار دے کر کہا کہ  بھارتی اسٹبلشمنٹ  ان کے  اندرونی نیٹورک  کے سربراہ نے ٹی ٹی پی کی ڈیوٹی لگائی اور انہوں نے 90 ممبران کو پیغامات بھیجے کہ  اگر تم تحریک انصاف سے دائیں بائیں ہوئےاور سہیل آفریدی کو ووٹ نہ دیا تو تمہار انجام ، مال جان اور کاروبار تباہ کرکے رکھ دیںگے اور اس دھکمی کے بعد سارے اکٹھے ہوئے اور سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ 

انہوں نے سہیل آفریدی پر سمگلنگ و دیگر الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تجارت ،صنعت ،معیشت اور معاشرت عمران خان کو نہیں چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی قسمت میں یہ تھا۔ 

خیال رہے کہ فیاض الحسن نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دوبارہ حکومت نہیں بنا سکے گی لیکن آج ہی نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نےصوبے کے 30 ویں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

اس کے بعد فیاض الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری پیش گوئی تھی کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے جو درست ثابت نہیں ہوئی جس پر میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا کی متوقع کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے