کراچی ؛نشے کے عادی شخص نے پیٹرول چھڑک کر 4 بچوں کو جلا ڈالا 

Oct 15, 2025 | 19:54:PM
کراچی ؛نشے کے عادی شخص نے پیٹرول چھڑک کر 4 بچوں کو جلا ڈالا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں نشے کے عادی شخص نے پیٹرول چھڑک کر 4 بچوں کو جلا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا،جہاں پڑوسی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بچوں پر جلا ہوا کپڑا پھر پیٹرول کی بوتل پھینک کر آگ لگا دی، بچوں کو جلانے کے بعد پڑوسی فرار ہو گیا ، بعد میں اس شخص نے خود کشی کرلی۔

 24نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے ماموں کا کہنا تھا کہ پڑوسی کے گھر کی دیوار ہمارے گھر سے جڑی ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے ،درودیوار ہل گئے، لوگ خوف کا شکار

پولیس کے مطابق آگ لگانےوالےشخص سےمتاثرہ اہل خانہ کاکسی بات پرذاتی جھگڑاہواتھا،واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے،پولیس حکام کا مزید کہناتھا کہ زخمیوں کی حالت خطرےسےباہرہے۔سپارکوروڈپرگلاکاٹ کرخودکشی کرنےوالےشخص نےممکنہ طورپرگھر پرپیڑول چھڑک کےآگ لگائی تھی۔

متاثرین میں ایاز ولد قربان عمر 2 سال،فراز ولد قربان عمر 4 سال،فہمیدہ دختر شوکت علی عمر 13 سال،  سونی دختر محمد حسن عمر 6 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ کی سپیڈ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: