پی ٹی سی ایل صارفین کیلئےخوشخبری ۔۔انٹرنیٹ کیبل میں درپیش خرابی کو کامیابی سے دور کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں لگے ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی ۔ انٹرنیٹ کیبل میں درپیش خرابی کو کامیابی سے دور کر لیا گیا ۔
پی ٹی سی ایل حکام نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب انٹرنیٹ کی رفتار اور رابطہ بحال ہو چکا ہے۔کیبل کی مرمت کے باوجود ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ای کامرس کے رجحان کے پیش نظر تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انٹرنیٹ اکثر و بیشتر سست رہتا ہے، اور اس کی قیمتیں بھی عام صارف کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد بھی مہنگے پیکجز پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل حکام انٹرنیٹ رفتار کو تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘ 93 سالہ بزرگ والد بن گیا، ریکارڈ قائم