وزیراعظم اورصدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی، طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کیلئے دعا
ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔