محسن نقوی، طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی، دونوں نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے،
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
اس موقع پر شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے۔