ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 جاری کر دیا

Oct 15, 2025 | 15:48:PM
ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال نیازی )ہائیرایجوکیشن کمیشن نے کمپوٹرسائنسزکا نیانصاب 2025جاری کردیا۔
شعبہ کمپیوٹر سائنس میں 14 سے زائد جدید شعبے شامل کر دیئے گی جس میں اے آئی، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ نمایاں ہیں,پروفیشنل سرٹیفکیشن کمپوننٹ بھی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کمپیوٹنگ کو بھی مہارت پر مبنی کوالیفکیشن تسلیم کر لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورجنرل ہسپتال میں عالمی یوم ذہنی صحت پر آگاہی واک اور سیشن کا انعقاد
جامعات میں نیا نصاب ہی نافذ العمل ہو گا،یہ نصاب ماہرینِ تعلیم، صنعت اور سرکاری اداروں کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے،اس میں طلبہ کے لیے فائنل ایئر پراجیکٹس اور فیلڈ ایکسپیرینس پر زوردیاگیاہے جو ایچ ای سی کی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 سے ہم آہنگ ہے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کے لیے انڈسٹری ریڈی گریجویٹس تیار کرنا ہمارامقصد ہے۔