اختلافات کے باوجود ڈائیلاگ سیاست کا حسن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Oct 15, 2022 | 16:30:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود ڈائیلاگ سیاست کا حسن ہے، آج سیاست نے کیا کروٹ بدل لی ہے، آج گالی گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے، معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، معاشرے کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود ڈائیلاگ سیاست کا حسن ہے، آج سیاست نے کیا کروٹ بدل لی ہے، آج گالی گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے، معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، معاشرے کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود انتہائی سادہ طبیعت انسان تھے، انہوں نے ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں، علمائے کرام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔