انتخابی رقابت یا ۔۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کو چرچ میں قتل کر دیا گیا

Oct 15, 2021 | 18:54:PM
چرچ میں قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت
کیپشن: برطانوی رکن پارلیمنٹ، ڈیوڈ ایمس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انتخابی رقابت یا کچھ اور۔۔برطانیہ میں حکومتی رکن پارلیمنٹ کہ انہی کے حلقے میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ 69سالہ ڈیوڈ امیس اپنے حلقے ایکسکس کے مغربی علاقے میں واقع ایک چرچ بیلفیئرز میتھوڈسٹ میں اپنے ووٹرز سے ملاقات کر رہے تھے۔اچانک حملہ آور اندر داخل ہوا اور ڈیوڈ پر چاقو سے پے در پے وار کر دیئے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس نے چرچ میں ہی انہیں طبی امداد فراہم کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے ایک 25سالہ نوجوان کو جائے حادثہ سے قتل کے شبے میں گرفتار کر کے حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کو برآمد کر لیا ہے۔موقع پر موجود مقامی کونسلر ڈیوڈ لیمب نے بتایا کہ ان کو کئی مرتبہ چاقو گھونپا گیا۔
رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس کی موت پر برطانوی سیاستدانوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور برطانوی پرچم کو سرنگوں کردیا گیاہے۔ڈیوڈ امیس شادی شدہ تھے اور ان کے پانچ بچے تھے۔ وہ پہلی مرتبہ 1983 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور پھر اس کے بعد 1997 میں بھی ساؤتھ اینڈ ویسٹ سے الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ امیس خواتین کے اسقاط حمل کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی فلاح کے لئے کام کرنے کے لئے شہرت رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک کی پابندی ختم۔ عوام کی جان چھٹ گئی