ماسک کی پابندی ختم۔ عوام کی جان چھٹ گئی

Oct 15, 2021 | 18:32:PM
سعودی عرب، آئوٹ ڈور، ماسک ، پابندی ختم
کیپشن: کورونا سے بچائو کیلئے ماسک کااستعمال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے آﺅٹ ڈور ماسک کی پابندی ختم کردی ،شہری آزادی کے ساتھ عوامی مقامات پر جاسکیں گے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مسجد الحرام کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ،پہلے مسجد الحرام میں محدود تعداد میں عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت تھی ،مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی کی شرط بھی ختم کردی گئی،ویکسی نیٹڈ افراد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ بغیر کسی پابندی کے جا سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی جیل سے ویڈیو کال۔ والدین سے بات کرتے روتے رہے
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عوامی مقامات ،ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں بھی کورونا کی پابندیاں ختم کردی گئیں،آﺅٹ ڈور ماسک کی پابندی بھی ہٹا دی گئی ،شہری آزادی کے ساتھ عوامی مقامات پر جاسکیں گے ،شہری 17 اکتوبر تک ان ڈور ماسک پہنیں گے ، آﺅٹ ڈور ماسک کی پابندی ختم کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازم ۔۔۔عدالت کا بڑا حکم آگیا