احد رضا میر کی  والدہ کا  انٹرویو میں دلچسپ انکشاف

Oct 15, 2021 | 13:39:PM
احد رضا کی والدہ کا انٹرویو میں دلچسپ انکشاف
کیپشن: احد رضا کی والدہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)احد رضا میر کے اپنی والدہ ثمرہ رضا میر کے ہمراہ دیئے گئے ایک انٹرویو کی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آ یا ہے ،احد رضا میر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن ہی سے لڑکیاں احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  انٹرویو کے دوران شو کی میزبان ندا یاسر احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا کبھی اُنہیں احد رضا میر کی کوئی شکایت آئی ہے، کوئی ایسی شکایت کہ احد رضا میر نے لڑکی کو چھیڑا ہے ؟

 اس کا فوراً سے جواب دیتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ نہیں ایسی کبھی کوئی شکایت اُن کے گھر نہیں گئی  جبکہ اس سوال کے جواب میں  احد رضا میر کی والدہ نے ایک دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

ثمرہ رضا میر نے کہا کہ ’انہیں احد رضا میر کی کبھی ایسی کوئی شکایت نہیں آئی ہے کہ احد رضا میر نے کسی کو چھیڑا ہے، مگر ہاں لڑکیاں ضرور احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں اور ایسا بچپن سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔‘
 یہ بھی پڑھیں:      سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی طبیعت ناساز۔۔ آئی سی یو منتقل