سابق امریکی صدر بِل کلنٹن  کی طبیعت ناساز۔۔ آئی سی یو منتقل

Oct 15, 2021 | 13:08:PM
بل کلنٹن کی طبیعت ناساز
کیپشن: امریکی سابق صدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے خون میں انفیکشن کے باعث طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ارون میڈیکل سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے زیر علاج سابق صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 75 سالہ کلنٹن آئی سی  کے یونٹ میں ہیں، انہیں بنیادی طور پر پرائیویسی دینے کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی ناساز طبیعت کا تعلق امراضِ قلب یا کورونا سے متعلق نہیں ہے۔

 بِل کلنٹن کے ترجمان اینجل یورینا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بل کلنٹن کو کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے،وہ بہتر حالت میں ہیں ، اور ڈاکٹروں ، نرسوں اور عملے کے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہیں جو انہیں بہترین دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    آریان کی ضمانت خطرے میں پڑ گئی