گوجرہ موٹروے زیادتی کیس۔۔۔ ۔ اہم انکشافات سامنے آ گئے

Oct 15, 2021 | 10:04:AM
موٹر وے زیادتی کیس، اہم انکشافات سامنے آ گئے
کیپشن: گوجرہ موٹر وے زیادتی کیس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں جیو فرانزک کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 11 اکتوبر کو لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے بعد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے میں استعمال ہونے والی کرائےکی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ 

 ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ لڑکی سے 15 روز قبل موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی، وقوعہ کے روز وہ لڑکی اور اس کی دوست کو ان کی فرمائش پر فیصل آباد چھوڑنے گیا تھا۔ 

ڈی ایس پی گوجرہ کا کہنا ہےکہ جیو فرانزک میں ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے، لڑکی نے ملزم کو اپنی تصاویر بھی بھیجیں، لڑکی کا مستقل پتا نہیں ہے اور کال ڈیٹا ریکارڈ سے بھی اس کی پوزیشن ملتان،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کو تفتیش کےلیے بلایا گیا ہے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔
 یہ بھی پڑھیں:    لاہور، غیرملکی طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا آپریشن مکمل