جوا ایپ کی تشہیرکیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت

Nov 15, 2025 | 15:41:PM
جوا ایپ کی تشہیرکیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس شہرام سرور پیر کوضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نامور گلوکار انور رفیع طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال داخل
درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ درخواست گزارجسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔