’’سیف ، سیکیور اسلام آباد‘‘ہر گھر کی نگرانی ہوگی

Nov 15, 2025 | 10:32:AM
’’سیف ، سیکیور اسلام آباد‘‘ہر گھر کی نگرانی ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں، کاروباری اداروں اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کو ’سیف اینڈ سکیور اسلام آباد‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے شہر میں جرائم کی روک تھام اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے گا۔

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے ہر گھر، دکان اور دفتر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

 اس جائزے میں رہائشیوں کی تعداد، عمر، گھر یا دکان کی ملکیت یا کرایہ داری، اور دیگر بنیادی معلومات شامل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:پہلی سہ ماہی میں حکومتی قرض 1283روپے ہو گیا

 یہ حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ خود اپنے مکانات اور دکانوں کی معلومات فراہم کر سکیں گے۔

اگر کوئی شہری معلومات فراہم نہ کرے تو انتظامیہ دیگر ذرائع سے یہ تفصیلات حاصل کرے گی تاکہ کوئی خلل نہ آئے۔

یاد رہے کہ حکومت نے شہریوں کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ معلومات صرف سکیورٹی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی۔

معلومات کے کسی بھی غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔