پہلی سہ ماہی میں حکومتی قرض 1283روپے ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنا قرض 1283 ارب روپے کم کیا۔پہلے تین ماہ میں حکومت کا مقامی قرض 1048 اور بیرونی قرض 236 ارب روپے کم ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 25 میں ایک ماہ میں حکومت نے مجموعی قرض میں 852 ارب روپے کم کرلیا ، ستمبر 25 میں حکومت کے مجموعی قرض 76 ارب 605 ارب روپے رہا ،اگست 25 میں حکومت کا مجموعی قرض 77 ہزار 458 ارب روپے تھا،ایک ماہ میں حکومت کا مقامی قرض 649 ارب روپے کم ہوا ہے ۔
مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 25 میں حکومت کا مقامی قرض 53 ہزار 424 ارب روپے رہا .اگست 25 میں حکومت کا مقامی قرض 54 ہزار 73 ارب روپے تھا ،ایک ماہ میں حکومت کا بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 25 میں حکومت کا بیرونی قرض 23 ہزار 181 ارب روپے رہا ،اگست 25 میں حکومت کا بیرونی قرض 23 ہزار 385 ارب روپے تھا۔