سویڈن: بس نے سٹاپ پرکھڑے افراد کو کچل دیا،متعددہلاک

Nov 15, 2025 | 09:30:AM
سویڈن: بس نے سٹاپ پرکھڑے افراد کو کچل دیا،متعددہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں بس نے سٹاپ پر موجود افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے سٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں بس سٹاپ سے ایک بس ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ حملہ ہے یا حادثہ، واضح نہیں ہے۔

سٹاک ہوم ریسکیو سروس کے ترجمان نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ حادثے میں 6 افراد نشانہ بنے ہیں اور حادثے کے وقت بس پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ کیا یہ ہلاکتیں غیرارادی طور پر ہوئی ہیں یا کوئی حملہ تھا۔

 بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن اس طرح کے حادثات میں یہ معمول کی بات ہے تاہم حملے کے حوالے سے کوئی نشان دہی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کاBBC کیخلاف مقدمے کا اعلان

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والی تعداد اور عمر کے حوالے سے کچھ نہیں بتائیں گے جبکہ پولیس اور ریسکیو سروس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔

حادثے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بس کا حادثہ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا ہے۔

سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ہم حادثے کی وجہ نہیں جانتے ہیں۔

 اس وقت ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔