غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش،وبائی امراض پھیلنےکا خطرہ

Nov 15, 2025 | 09:15:AM
غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش،وبائی امراض پھیلنےکا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش نے غزہ سٹی اور خان یونس سمیت کئی علاقوں میں جل تھل ایک کردیا.

غزہ میں بارش  کے نتیجے میں پہلے سے پریشان فلسطینی خاندانوں کی زندگیاں مزید مشکل بن گئیں۔
تیز بارش کے باعث خیمے پانی سے بھر گئے،بستر، کپڑے اور دیگرسامان گیلے ہوگئے، بچےخواتین اور معمر فلسطینی زیادہ متاثر ہیں،سردی کی لہر اورمزید بارش کی پیشگوئی نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

اقوام متحدہ سمیت امدادی اداروں نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے ضروری سامان کی قلت اس بحران کو مزید  سنگین بنارہی ہے۔