آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اوردھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اورخشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر ، لاہوردوسرے نمبرپرآگیا
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا،تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی رہی۔