خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے پہلے ہی کابینہ اجلاس میں اعلان جنگ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔
سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی مشیر مزمل اسلم سود کے خاتمے کیلئے پالیسی تیار کر رہے ہیں،سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، ہم سودی نظام کے مقابلے میں اسلامی سرمایہ کاری لارہے ہیں اور ان شاء اللہ صوبے کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں نامناسب رویے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، حالانکہ وہ ملاقات کرکے پالیسی سے متعلق رہنمائی لینا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام فیصلے اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہوں گے، اختلافات اپنی جگہ، مگر امن کا قیام سب کا مشترکہ مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف مکمل زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرے گی اور سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ کو ہدایت کی کہ تمام فیصلے میرٹ اور مکمل شفافیت کو سامنے رکھ کر کیے جائیں۔
مزید پڑھیں:عوام پر نیا بوجھ!گیس مہنگی
قوانین عوامی مفادات کے مطابق ہونے چاہئیں، اس لیے ایسے تمام قوانین جو عوامی فائدے کے خلاف ہوں ختم کیے جائیں، تمام قوانین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، کمزوریاں شناخت کی جائیں اور ضروری ترامیم پیش کی جائیں۔