مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس سٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی 

Nov 15, 2025 | 00:22:AM
مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس سٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس  سٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکا اُس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اور فارنزک سائنس لیبارٹری (ایف سی ایل) کی ٹیم سٹیشن کے اندر معائنے میں مصروف تھی۔

دھماکے کے بعد پولیس  سٹیشن کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں، فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچیں اور علاقے کی سڑکیں بند کردی گئیں۔

دھماکے کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور اسلام قبول کر کے نور بن گئیں