بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور اسلام قبول کر کے نور بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور اسلام قبول کر کے نور بن گئیں،سربجیت کور نے شیخوپورہ میں پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کرلیا۔
شادی 5 نومبر کو انجام پائی، نکاح نامہ میں نیا نام “نور” درج ہے۔یاتریوں کی واپسی پر نہ ملنے پر سربجیت کور کی گمشدگی کا شبہ ہوا۔
سربجیت کور نے خود کو طلاق یافتہ اور دو بچوں کی ماں ظاہر کیا،بھارتی یاتری کافی عرصے سے پاکستان کا ویزہ لینے کی کوشش کر رہی تھیں ۔

سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر بھارتی یاتریوں کے گروپ میں شامل ہو کر پاکستان آئی تھیں۔
