حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Nov 15, 2023 | 23:56:PM
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی  کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

   پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔