وزیراعظم شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

Nov 15, 2022 | 12:40:PM
وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار
کیپشن: میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی اپیل کی۔