آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

Nov 15, 2022 | 10:14:AM
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک  رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد،  میاں چنوں، بہاولپور اور ملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی ساتھ بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔